کوئٹہ سمیت بلو چستان بھر میں ہفتہ کوعید الفطر مذ ہبی جوش وجزبے کے ساتھ منائی جائے گی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلو چستان بھر میں آج عید الفطر مذ ہبی جوش وجزبے کے ساتھ منائی جائے گی،کوئٹہ میں عید الفطر کی نماز کے300اجتمات ہوں گے جن کی سیکورٹی کے لئے انتظامات انتہائی سخت کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلو چستان بھر میں آج(ہفتہ) کو عید الفطر مذ ہبی جوش وجزبے کے ساتھ منائی جا ری ہے عید الفطر کی نماز کے300اجتمات ہوں جن کی سیکورٹی کے لئے انتظامات انتہائی سخت کئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی پولیس غلام اظفر مہیسر کے مطابق کوئٹہ میں 3 سو مقامات پر عید اجتماعات کیلئے بی سی اور ڈسٹرکٹ پولیس تعینات ہوگی داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت، متعلقہ تھانوں کا گشت بھی جاری رہے گاعید کے موقع پر شہر بھر میں سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی پولیس کے مطابق عید کے اجتماعات سمیت شہر بھر میں سیکورٹی کو الرٹ رکھنے کے لئے بنائے جانے والے پلان پر عمل درآمد کی ہدایت کردی ہے کوئٹہ شہر میں تین سو مقامات پر عید الفطر کے اجتماعات بی سی اور ڈسٹرکٹ پولیس کے کے تھانوں کا گشت بھی جاری رہے گاجوانوں کو شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات کیا جارہا ہے۔غلام اظفر مہیسر کے مطابق کاروباری علاقوں سمیت اندرون شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور مساجد امام بارگاہوں کی سیکورٹی کو مد نظر رکھ کر پلان بنایا گیا ہے شہر کے دور دراز علاقوں کی بڑی نماز عید اجتماع گاہوں اور شہر کی سیکورٹی کے لئے جوان تعینات کئے گئے ہیں