نو شکی، کسٹم انٹیلی جنس کا فلور مل پر چھاپہ 6 کروڑ روپے مالیت کی چینی اور یوریا کھاد بر آمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نو شکی میں کسٹم انٹیلی جنس کا فلور مل پر چھاپہ 6کروڑ روپے مالیت کی چینی اور یوریا کھاد بر آمد کر لی گئی۔ ترجمان کسٹمزحکام کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پرنو شکی میں کسٹم انٹیلی جنس نے ایف سی اور پو لیس کے ہمراہ فلور مل پر چھاپہ ما ر کر دس ہزاربوریاں چینی اور 12 سو بوریاں یوریا کھاد کی برآمد کر لیں۔ ترجمان کے مطابق بر آمد کی گئی چینی اور یور یا کھاد کی قیمت 6 کروڑ روپے بنتی ہے مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے