ناران میں گلیشیئرز گرنے سے راستہ بند، سیاحوں کو نہ آنے کی ہدایت

بالاکوٹ(ڈیلی گرین گوادر)ناران میں گلیشیئرز گرنے کے بعد انتظامیہ نے کاغان سے آگے گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا۔شاہراہ کاغان متعدد مقامات سے لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیئرز گرنے کی وجہ سے بند ہوگئی اس حوالے سے پولیس نے بھی سیاحوں کے لیے بھی انتباہ جاری کردیا ہے۔

ڈی ایس پی بالاکوٹ نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر سیاح کسی زحمت سے بچنے کے لیے ناران کا رخ نہ کریں۔واضح رہے کہ برف باری اور متعدد گلیشیئر پھٹنے کے بعد وادی کاغان کے مختلف مقامات کا درجہ حرارت نقظہ انجماد سے نیچے آگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے