عیدالفطر رمضان المبارک کے بعد اپنے پرہیز گار اور نیک بندوں کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انعام ہے ، لالا یوسف خلجی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے کہ عید الفطر دراصل مسلمانوں کے لیے رمضان کے روزے اور قیام اللیل کا انعام ہے ہمیں عید کی خوشیوں میں غرباء ومساکین کو بھی شامل کرنا چاہئے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہا کہ عیدالفطر رمضان المبارک کے بعد اپنے پرہیز گار اور نیک بندوں کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انعام ہے جو پورے ماہ تزکیہ نفس کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کیلئے روزے رکھتے ہیں اورعبادات کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کا دن تمام مسلمانوں کیلئے خوشیوں کا پیغام لیکر آتا ہے اور اس دن اللہ تعالیٰ اپنے متقی اورعبادت گزار بندوں سے خوش ہوکر انکی دعائیں قبول کرتا ہے ہمیں چاہئے کہ ہم عید کے موقع پر پاکستان کی ترقی اوخوشحالی،سالمیت اور بھائی چارے کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔انہوں نے کہا کہ صاحب ثروت افراد کو چاہئیں کہ عیدالفطر کے موقع پر غریبوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں تاکہ جو عید کی خوشیاں منانے کی استطاعت نہیں رکھتے وہ مسلمان بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔انہوں نے بلوچستان امن جرگے کی جانب سے تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی