پنجگور ، نامعلوم مسح افراد کی فائرنگ سے محکمہ زرعی انجینرنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاں بحق

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ایک شخص جا ں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے پنجگور گرمکان میں بلوچی کتابوں کے مصنف اور محکمہ زرعی انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد یعقوب عامل کو انکے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ایس ڈی پی او پولیس ملک احمد بلوچ کے مطابق واقع کی مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے واقعہ سے متعلق سردست کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا تاہم پولیس کوشش کررہی ہے کہ قتل کے محرکات کا جلد پتہ لگاکر قاتلوں کوقانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے