مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے جیل میں 100 دن مکمل، مولانا واحد سیاسی رہنما ہیں یہ عید الفطر جیل میں گزاریں گے

گوادر(ڈیلی گرین گوادر) حق دو تحریک کے بانی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے جیل میں 100 دن مکمل، مولانا واحد سیاسی رہنما ہیں یہ عید الفطر جیل میں گزاریں گے، ہدایت الرحمان کو بلوچستان کے حقوق کا ضامن قرار دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین ممتاز بلوچ لیڈر حق دو تحریک کے بانی جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو سیاسی مقدمات کا سامنا ہوتے ہوئے جیل میں 100 دن پورے ہوگئے۔علاوہ ازیں دو تحریک بلوچستان کی جانب سے عید کے دن مکران بھر میں لاپتہ افرادِ، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور ماھل بلوچ سمیت دیگر اسیران کی بازیابی و رہائی کے لئے ریلیاں نکالنے کے کا اعلان کیا، دوسرے جانب گزشتہ روز مولانا ہدایت الرحمٰن نے عدالت میں ہیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ گوادر سیشن عدالت سے مسلسل میری ضمانت اس لیئے مسترد ہورہی ہیکہ میں میر,نواب,چوہدری و کوئی سردار نہیں بلکہ ایک عام سیاسی کارکن و گوادر کے مچھیرے کا بیٹا ہوں,شاید ایک عام سیاسی کارکن و گوادر کے مچھیرے کے بیٹے کو ضمانت دینا عدالتوں کی توہین ہے اس لیئے باربار میری ضمانت مسترد کی جارہی ہے انہوں نے کہا پولیس کے گواہان جان بوجھ کر پیش نہیں ہورہے ہیں, ان عدالتوں میں صرف چودریوں, وڈیروں, نوابوں اور سرداروں اور منشیات فروشوں کو ضمانتیں ملتی ہیں مگر عام سیاسی کارکن کے لیئے ضمانتیں نہیں ہیں,واضع رہے کہ پولیس نے 12 جنوری 2023 کو عدالت کے احاطے سے مولانا ہدایت الرحمٰن کو گرفتار کرلیا تھا ھو اب تک گوادد جوڈیشل لاک اپ میں قید ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے