فیصل آباد ، پی ٹی آئی امیدواروں کو ٹکٹس جاری، متعدد فیورٹس محروم رہ گئے

فیصل آباد (ڈیلی گرین گوادر) فیصل آباد سے پی ٹی آئی امیدواروں کو ٹکٹس جاری کر دئے گئے ہیں، اپنے حلقوں میں مضبوط اور ٹکٹس کیلئے فیورٹ سمجھے جانے والے متعدد امیدواروں کو ٹکٹ نہ مل سکے 11 سے زائد حلقوں میں کپتان نے نئے امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق صوبائی وزیر حافظ ممتاز ، سابق ایم پی شکیل شاہد اور میاں وارث بھی پارٹی ٹکٹ سے محروم رہے جبکہ عمران خان کے سابق ترجمان اور چیف سکیورٹی ڈاکٹر شہباز گل کو بھی ٹکٹ جاری نہ کیا گیا۔شہباز گل نے پی پی 111 اور 112 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، پی پی 100 سے عمران خان نے انٹرویو کے بعد ن لیگ سے آنے والے رائے حیدر کو ٹکٹ جاری کر دیا۔

ٹکٹ نہ ملنے والے امیدوار پارٹی قیادت کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں ممکنہ طور پر پی ٹی آئی کی جانب سے بنائی اپیل کمیٹی میں اپیلیں دائر کر کے ٹکٹوں پر نظر ثانی کی درخواستیں دائر کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے