رواں سال کا پہلا سورج گرہن لگ گیا

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) دنیا کے کئی ممالک میں اس سال کا پہلا سورج گرہن لگ گیا تاہم پاکستان اور بھارت میں سورج گرہن نہیں دیکھا جاسکا۔یہ ہائبرڈ سورج گرہن آسٹریلیا، جنوبی مشرقی ایشیا، بحر الکاہل، بحر ہند اور انٹار کٹیکا کے کچھ حصوں میں دیکھا گیا، سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 34 منٹ پر ہوا، صبح 9 بج کر 17 منٹ پر سورج گرہن عروج پر تھا۔

ہائبرڈ سورج گرہن کا اختتام 11 بج کر 59 منٹ پر ہوا، سورج گرہن کے دوران ہی نئے چاند کی پیدائش کی پیشگوئی کی گئی تھی، ہائبرڈ سورج گرہن سے مراد ایسا گرہن ہوتا ہے جو نہ تو جزوی ہوتا ہے اور نہ ہی مکمل۔یہ گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے اتنے فاصلے پر ہوتا ہے کہ یہ سورج کو پوری طور پر چھپا لے، لیکن جب یہ حرکت کرتا ہے تو یہ دنیا سے دور ہوتا جاتا ہے اور پورے سورج کو نہیں چھپا پاتا۔

ہائبرڈ سورج گرہن کیا ہے جو ایک دہائی میں پہلی بار 20 اپریل کو دیکھنے میں آئے گا، یعنی زمین کے کچھ حصوں پر مکمل سورج گرہن کا نظارہ ہوگا اور دیگر میں یہ جزوی نظر آئے گا۔ایسے غیر معمولی ہائبرڈ سورج گرہن صدی میں چند بار ہی ہوتے ہیں، درحقیقت 2013 کے بعد پہلی بار اس طرح کے گرہن کا نظارہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے