کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں آبنوشی کا بحران ، علاقہ مکینوں کوٹینکر مافیا کے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں آبنوشی کا بحران بدستور برقرارہے، علاقہ مکینوں کوٹینکر مافیا کے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیاجس سے ان کے وارے کے نیارے ہوگئے،ٹینکرمافیافی ٹینکرپانی کے من مانے دام وصول کرنے لگی۔واساحکام کی چشم پوشی کے سبب صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے قمبرانی روڈ، ارباب گیٹ، کلی انارباغ کالونی، سریاب روڈ، برماہوٹل، بادینی اسٹاپ، جان محمدروڈ، ارباب کرم خان روڈ، سرکی روڈ، کاسی روڈ، مسجدروڈودیگرعلاقوں میں پانی نایاب ہوگیاہے اور شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں لوگ سارا دن پانی کے حصول کے لئے دردر کی ٹھوکریں کھاتے نظر آتے ہیں۔علاقہ مکینوں نے بتایاکہ پانی کے بحران کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں اس ضمن میں واساحکام کو متعددمرتبہ شکایتیں کئے مگرمسئلہ برقرارہے، انہوں نے بتایاکہ واساحکام کی ملی بھگت سے شہریوں کوٹینکرمافیا کے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیا ہے اوروہ فی ٹینکرپانی کے منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں انہوں نے بتایاکہ حکام محض طفل تسلیاں دے کرجان چھڑاؤکرتے ہیں جبکہ پانی کامسئلہ حل نہیں کرتے اورکئی کئی دن بعدصرفدس یابیس منٹ کیلئے پانی آتاہے جوان کے گھریلوضروریات پوری کرنے کیلئے کافی نہیں ہوتا، شہرمیں پانی کی قلت کے باوجودٹینکرمافیا کے پاس وافرمقدارمیں پانی موجودہے مگرعوام کو فراہم کرنے کیلئے واساکے پاس پانی نہیں ہوتاجوباعث تشویش ہے، انہوں نے بتایاکہ رابطہ کرنے پرٹینکرمافیا رات کے کسی بھی پہرپانی لاکرمن مانے پیسے وصول کرکے عوام کولوٹ رہے ہیں تے ہیں۔انہوں نے صوبائی وزیرپی ایچ ای،ایم ڈی واساودیگرحکام سے اپیل کی کہ قلت آب کامسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے