کوئٹہ صدر تھانہ کے اہلکار لوگوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں ٗ میر محمدخان بلوچ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ صدر تھانہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے منوجان روڈ ارباب عمران ٹاؤن ٗ عبداللہ ٹاؤن کے مکینوں کو تحفظ فراہم کرے بی این پی کے رہنماء میر محمدخان بلوچ نے کہاہے کہ صدر تھانے کے اہلکار اپنی ذمہ داریاں نبھا کر موٹرسائیکل سینئچر کے خلاف موثر کارروائی کرکے عوام کے چوروں اورراہزنوں سے نجات دلائے آئے روز کی چوریوں نے عوام کا سکھ چین چھین لیاہے متعلقہ انتظامیہ علاقے میں نظر تک نہیں آتی جس کی وجہ سے چور دیدہ دلیری سے لوگوں کے موٹر سائیکل اور قیمتی اشیاء نے محروم کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انتظامیہ نے اگر موثر کارروائی نہیں کی تو ارباب عمران ٹاؤن اور عبداللہ ٹاؤن نو گو ایریامیں تبدیل ہورہے ہیں اور عوام کو اپنی تحفظ کے لئے خود ہی اقدامات کرنے ہونگے موجودہ انتظامیہ لوگوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے ہم میر اختر حسین لانگو سے اپیل کرتے ہیں کہ متعلقہ انتظامیہ کو عوام کے تحفظ اقدامات کرنے پر توجہ دی جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے