چیف سیکرٹری کی عید الفطر کی تعطیلات کے دوران، ڈی آئی جیز کو اپنے اپنے ڈویژنزمیں موجود رہنے کی سختی سے ہدایت

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈی آئی جیز پولیس، ڈپٹی کمشنرز، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے اپنے متعلقہ ڈویژنز/ڈسٹرکٹس اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہنے کی سختی سے ہدایت کر دی گئی ہے – چیف سیکرٹری بلوچستان کے آفس سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 21 اپریل تا 25 اپریل 2023 کی عید تعطیلات کے دوران ان تمام افسران کی جانب سے بجز انتہائی ضروری نوعیت کے کسی بھی قسم کی چھٹی کی درخواست زیر غور نہیں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے