پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات،بلاول بھٹو فضل الرحمان کو منانے پہنچ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان(ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کواپوزیشن سے مذاکرات کے لیے قائل کرنے کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق ملک میں مذاکرات کی چلنے والی ہوا کا رخ دیکھتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے بلاول بھٹو کو ذمہ داری تفویض کی گئی ہے کہ وہ اتحادیوں کو اپوزیشن کے ساتھ مذاکرت کے لیے ایک پیج پر لائیں اس مقصد کے لیے بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کے آبائی گاؤں عبدالخیل پہنچے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مشیر برائے کشمیری امور قمر زمان کائرہ اور فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں پی ٹی آئی سے مذاکرات پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے گذ شتہ روزپی ڈی ایم اجلاس میں فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی سخت مخالفت کی تھی،اس کے مقابلے میں اکثر اتحادیوں نے بلاول بھٹو زرداری کی مذاکرات کی تجویز کو بہتر سمجھا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے چند روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں عمران خان کو پاکستانی سیاست کا غیر ضروری عنصر سمجھتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے