مفتی عبدالشکور گاڑی حادثہ تحقیقات، اہم پیشرفت سامنے آ گئی
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) مرحوم وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے سے متعلق نیا انکشاف سامنے آگیا پولیس ذرائع کے مطابق مفتی عبدالشکور کی گاڑی کوٹکر مارنے والا ڈرائیور تیز رفتار ڈرائیونگ کا عادی ہے۔ ملزم گل خان کے تیز رفتار ڈرائیونگ پر رواں سال 13 چالان ہوئے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کا پہلا چالان 13 جنوری اور آخری 10 اپریل کو ہوا تھا۔ ملزم نے آخری چالان کا جرمانہ 26 سو روپے بھی جمع نہیں کروایا تھا۔ ملزم گل خان انڈے سپلائی کرنے والی نجی کمپنی کا ڈرائیور ہے کمپنی کے مالک ڈاکٹر صادق ہیں۔