اساتذہ کرام کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رکھیں گے ، ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی
قلات(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی نے کہا ہے کہ ملک وقوم کی ترقی میں اساتذہ کرام کا بہت بڑاکردار ہے اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں انہوں نے اپنے دفتر میں سیسا اور گورنمنٹ ٹیچرایسوسی ایشن آئینی کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا بلوچستان نیشنل پارٹی کے صابقہ ضلعی صدر میرقادر بخش مینگل صابقہ جنرل سیکرٹری احمدنواز بلوچ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ارباب میراحمد دہوار الخالد پینل کے ترجمان کامریڈ سلام لانگو میرعبدالصمدعمرانی بھی موجود اساتذہ کرام میں حاجی عبدالرشیدلانگو رحمت اللہ مینگل مجیب نیچاری سعیدمغل خدابخش نیچاری محمداشرف دہوار عزیز جان لہڑی عبدالرحمن سرپرہ سلیم شاکر غلام نبی مینگل حاجی غلام علی شامل تھے اساتزہ نے ڈپٹی کمشنر کو کہا کہ گزشتہ دنوں مردم شماری کے مناسبت سے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اساتزہ کی دل آزاری ہوئی ہے جسکی وجہ مردم شماری میں کام کرنے والے اساتذہ کرام نالاں ہے جس پر میرقادر بخش مینگل کی سربراہی میں وفدنے اساتذہ اور ڈپٹی کمشنرکے درمیاں پیداہونے والے صورتحال کو خوش اسلوبی سے ختم کروادیا اساتذہ کرام نے ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی کا ہرممکن تعاون کی یقین دہانی پر انکا شکریہ اداکیا۔