عید الفطرکے موقع پرمسافروں کی اوور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف موٹروے پولیس کی کاروائیاں جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) عید الفطر کے موقع پر ہائی ویز پرمسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے اورمسافروں کی اوور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف موٹروے پولیس کی کاروائیاں جاری۔انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان علی خواجہ کے احکامات پر ڈی آئی جی ویسٹ زون طاہر علاوالدین کاسی نے عملدرآمد کرواتے ہوئے ہائی ویز پر عید کے دنوں میں اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے مسافروں سے اضافی کرائے وصول کرنے اور مسافروں کی اوور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا۔ صورتحال سے نمٹنے کے لئے اضافی نفری،اسپیشل اسکواڈ اور ٹول پلازہ پر موجود افسران ٹرانسپورٹرز کو بریفنگ دے رہے ہیں۔ اور زائد کرائے مسافروں کو واپس کروائے جارہے ہیں۔ دوران سفر معلومات، شکایات اورمدد کے لئے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائین 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے