تربت ، پسنی آنیوالی زائرین کی گاڑی حادثے کا شکار ، خواتین سمیت11 افراد زخمی

گوادر(ڈیلی گوادر) تربت کوہ مراد زیارت سے پسنی آنیوالی زائرین کی گاڑی حادثے کا شکار، خواتین سمیت گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تربت سے کوہ مراد زیارت سے واپس پسنی آنیوالی گاڑی نمبرCK1355 کوسٹل ہائی وے پر شتنگی کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جس میں سوار سات خواتین لکی زوجہ عباس، عائشہ بنت رحمت، جمیلہ زوجہ گہرام، مہناز بنت سعید، شاری بنت موسیٰ، مہرجان زوجہ بدل، نجمہ بنت جمال، اندام، مجاہد، فضل بخش، پیرمحمد زخمی ہوگئے حادثہ گاڑی کی ٹائر برسٹ ہونے سے پیش آئی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لئے آر ایچ سی پسنی منتقل کر دیا گیا حادثے میں زخمیوں کا تعلق پسنی کے علاقے گرانی سے بتائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے