بھارت میں تراویح کے وقت انتہاپسند ہندوؤں نے مسجد پر حملہ کردیا
نئی دہلی: بھارت میں مسلمانوں کے مقدس ترین ماہ ’رمضان المبارک‘ میں بھی مودی سرکار اسلام دشمنی سے باز نہ آئی حکومتی سرپرستی میں انتہا پسند ہندو جماعت کے غنڈے مساجد اور تروایح کے اجتماعات پر حملے کر رہے ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ کے شہر ہلداوانی میں انتہا پسند ہندو جماعت بجرنگ دل کےغنڈوں نے ایک مسجد پر حملہ کردیا اور تراویح رکوادی۔ مسلم آبادی نے اس غنڈہ گردی کے خلاف پُرامن احتجاج بھی کیا۔
بجرنگ دل کے غنڈوں کے مسجد پر حملے کے وقت تو پولیس غائب رہی لیکن جیسے ہی مسلمانوں نے اپنے بنیادی حق مذہبی آزادی کی پامالی پر احتجاج کیا تو پولیس مظاہرین پر چڑھ دوڑی۔مودی سرکار کی پولیس نے بجرنگ دل کے دہشت گردوں کو پکڑنے کے بجائے مجسٹریٹ کے حکم پر الٹا مسجد کے ایک حصے کو ہی سِیل کردیا۔ جس پر مسلم آبادی میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسند ہندو تہواروں کو مسلمانوں کے خلاف تشدد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ان تہواروں میں نکلنے والی ریلی اور جتھے مساجد، مدرسے اور مسلمانوں کی املاک پر حملے کرتے ہیں۔مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد ہندوستان میں مسلمان مخالف اقدامات اور تشدد میں سنگین اضافہ ہو اہے. کیا انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں گی؟