بلو چستان ہائی کورٹ کی جانب سے اہم فیصلہ گیس اور بلنگ نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر قانون دان نذیر آغا ایڈو کیٹ نے کہا ہے کہ بلو چستان ہائی کورٹ کی جانب سے اہم فیصلہ سناتے ہوئے15 فروری کو وفاقی حکومت کی جانب سے جاری گیس اوور بلنگ نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار د ے دیا ہے، شہری اوربلنگ والے بل جمع نہ کروائیں، ہائی کورٹ نے 2021 کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر گیس حکام کو نوٹسز بھی جاری کئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو بلوچستان ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈ یا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان ہائی کورٹ کی جانب سے اہم فیصلہ سناتے ہوئے15 فروری کو وفاقی حکومت کی جانب سے جاری گیس اوو بلنگ نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار د یاہے۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں سے کہتاہوں 15 اپریل کا گیس بل جمع نہ کریں وفاقی نوٹیفکیشن کے تحت فی گھر بل میں اضافی پانچ پانچ ہزار زیادہ بل لگانا تھا ہائی کورٹ نے پرائیویٹ ٹھیکیداروں کی جانب سے ریڈنگ سسٹم کو بھی ختم کرنے کا حکم دیاہے۔ ایڈوکیٹ نزیر آغانے کہاکہ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق گیس ملازم ہی ریڈنگ کرسکیں گے ہائی کورٹ نے 2021 کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر گیس حکام کو نوٹسز بھی جاری کئے۔ایڈوکیٹ نزیر آغا نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ گیس بلوچستان سے نکل رہی ہے لیکن آپ لوگ دیگر صوبوں کو دیرہے ہیں جو آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ بلو چستان ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت میں چیئرمین اوگرا اور پٹرولیم سیکرٹری کو طلب کر تے ہوئے کوئٹہ و بلو چستان میں گیس پریشر کی کمی کو ختم کر نے کا حکم دے دیا۔