ہمارے طلباء بلوچستان کے روشن مستقبل کا عکس ہے ، ڈاکٹر عبدالرحمن خان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ہمارے طلباء بلوچستان کے روشن مستقبل کا عکس ہے بیوٹمز کے طلباء دیگر علوم کے ساتھ ساتھ فنون لطیفہ اور دیگر شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر کے دنیا بھر کی توجہ بلوچستان بالخصوص ہمارے ہونہار طلباء کی جانب مرکوز کروارہے ہیں نوجوانوں میں تخلیقی و تعمیری رجحانات اور جدید علوم پر دسترس بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز(بیوٹمز)کی اولین ترجیح اوراثاثہ ہے طلباء کو ان کی متعلقہ اور دلچسپی کے مطابق تعلیمی مواقع اورمعیاری رہنمائی سے ہی ہمارے طلباء ہر شعبے میں ان گنت کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں ان خیالات کا اظہا رقائم مقام وائس چانسلر بیوٹمزڈاکٹر عبدالرحمن خان نے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات کی جانب سے ایک تصویری نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر رجسٹرار بیوٹمز ڈاکٹر زاہد رؤف،ڈائریکٹر فائن آرٹس کلیم خان اور دیگر پروفیسرز کے علاوہ طلباء کی کثیر تعدادنے اس نمائش کو دیکھا اور پسند کیا ان تصویروں میں جہاں موجودہ حالات کا تذکرہ کیا گیا وہاں بلوچستان کے ثقافت کو بڑے جامعہ انداز میں پیش کیا گیا یہ نمائش بنیادی طور پر ورلڈ ہیری ٹیج ڈے کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی جس کا مقصد اپنے ثقافت کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دی جا سکے،علاوہ اذیں قائم مقام وائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر عبدالرحمن خان نے طلباء و طالبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ثقافتی اعتبار سے ملک کا ایک منفرد صوبہ ہے طلباء و طالبات کی ان ثقافتی فن مصوری سے بلوچستان کی جھلک نظر آتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے