چین کے اسپتال میں آتشزدگی، 21 افراد ہلاک
بیجنگ(ڈیلی گرین گوادر) چین کے دارالحکومت بیجنگ کے اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ اسپتال کے ان پیشنٹ شعبے کے مشرقی حصے میں پیش آیا، ایمرجنسی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جلد ہی آگ پر قابو پالیا تھا۔مقامی حکام کے مطابق اسپتال سے 71 مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے میں 21 افراد ہلاک ہوئے۔ چین میں اسپتالوں میں آتشزدگی کے واقعات کی تعداد بہت ہی کم ہے تاہم بیجنگ کے اسپتال میں آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔