علی امین گنڈا پور کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

بھکر(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق علی امین گنڈا پور نے طبیعت کی خرابی کی شکایت کی تھی جس پر انہیں طبی معائنے کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال ذرائع نے بتایاکہ ماہر امراض دل، میڈیکل اسپیشلسٹ اور نیورو سرجن نے طبی معائنہ کیا۔ایس ایچ او تھانہ صدر کا کہنا تھاکہ علی امین گنڈاپور کا مکمل طبی معائنہ کروانے کے بعد انہیں دوبارہ تھانے منتقل کردیا گیا۔صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ نے مطالبہ کیا کہ علی امین کو دل کی تکلیف ہے مگر دوبارہ حوالات بھیج دیا گیا، انہیں سینے میں درد کی شکایت ہے لہٰذا اسپتال منتقل کیا جائے.خیال رہے کہ علی امین گنڈا پور داجل چیک پوسٹ ہنگامہ آرائی کیس میں حراست میں ہیں، آج انہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت سرگودھا میں پیش کیا گیا تھا جہاں اے ٹی سی نے دہشت گردی کی دفعہ ختم کرکے کیس سیشن کورٹ منتقل کردیا۔پولیس صبح علی امین گنڈا پور کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے