ریلوے حکام کی سردمہری کے سبب عیدالفطرکے موقع پر بزرگ پنشنرزکوواجبات کی ادائیگی نہیں کی جاسکی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ریلوے حکام کی سردمہری کے سبب عیدالفطرکے موقع پر بزرگ پنشنرزکوواجبات کی ادائیگی نہیں کی جاسکی، محکمہ ریلوے کے ناررواسلوک کی وجہ سے سابق ملازمین مایوسی کاشکار، واجبات کے حصول کیلئے دفاترکے چکرلگانے پرمجبورکیاجارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق جنوری2021میں ریلوے سے ریٹائرہونے والے سینکڑوں ملازمین گریجویٹی اوردیگرواجبات سے تاحال محروم ہیں، گریجویٹی، اِن کیش مِنٹ اورویلفیئرفنڈنہ ملنے سے ریٹائرملازمین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں، محکمہ ریلوے ملازمین کیساتھ ناررواسلوک کررہا ہے، ریٹائرہونے والے متعددملازمین نے سرکاری رہائش بھی واپس لے لی گئی ہے۔ملازمین کاکہناتھا کہ واجبات نہ ملنے کی وجہ سے انہیں شدیدمالی مشکلات درپیش ہیں ریلوے انتظامیہ ملازمین ان کے جائزحق سے محروم رکھ رہی ہے جوباعث تشویش ہے، فنڈزنہ ملنے کی وجہ سے سینکڑوں ملازمین کے اپنی بیٹیوں کی شادیاں بھی نہیں ہوسکے اور اوروہ نہ انہیں نے اپنے گھربنائے، ملازمین نے مطالبہ کیا کہ واجبات کی ادائیگی کویقینی بنایاجائے تاکہ ان کے بچے بھی عیدکی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔