خیبر ، طورخم میں لینڈسلائیڈنگ ،پہاڑی تودہ سڑک پر جانے والے کئی ٹرکوں پر گرگیا

خیبر (ڈیلی گرین گوادر) ضلع خیبر طورخم میں لینڈسلائیڈنگ کے بعد پہاڑی تودہ سڑک پر جانے والے کئی ٹرکوں پر گرگیا۔ واقعے میں متعددکنٹینرزمیں آگ بھڑک اٹھی،امدادی کارروائیاں جاری ہیں شدید طوفان اور آسمانی بجلی کی وجہ سے طُورخم پر لینڈ سلائیڈ کے بعدآرمی کی ریسکیو ٹیموں کا برق رفتار ریسکیو آپریشن جاری ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج عوامی خدمت میں پیش پیش ہے۔طُورخم، خیبر پختونخواہ میں شدید طوفانی بارشوں اور آسمانی بجلی کے باعث آنے والی لینڈ سلائیڈکی اطلاع ملتے ہی آرمی کی ریسکیو ٹیمیں متحرک ہوگئیں۔

پاک آرمی اور سول انتظامیہ کی مشترکہ ریسکیو کاوشیں جاری ہیں۔آرمی انجینئرز کے متعدد ڈمپرز، ڈوزر اور دیگر آلات و مشینری متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے۔ اس کے علاوہ پاک آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے اپنے مخصوص سرچ کیمروں، ریسکیو ریڈار، کٹرز، اور لائف لوکیٹرز سے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے