خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع خاران میں منگل کی شب 6 بجکر 47منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 3.5 اور گہرائی تیرہ کلومیٹر تھی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خاران سے گیارہ کلومیٹر شمال مغرب میں تھا،ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے