بلوچستان حکومت نے عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی تخفیف کردی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان حکومت نے عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی تخفیف کردی،محکمہ داخلہ نے قیدیوں کو دو ماہ کی تخفیف کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان حکومت نے عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی تخفیف کردی ہے، قیدیوں کی سزا میں تخفیف کی سمری کی منظوری وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دی تھی، صوبائی حکومت کی جانب سے قیدیوں کی سزا میں دی جانے والے رعایت کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیو ں پر نہیں ہوگا،قیدیوں کی سزا میں تخفیف کے حوالے سے محکمہ داخلہ بلوچستان نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے