آئیں ملک کو قائد و اقبال کا پاکستان بنانے کےلیے اکٹھے ہوجائیں ، وزیراعظم
راولپنڈی: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے زور دیا ہے کہ آئیں مل کر قائد کا پاکستان بنانے کےلیے اکٹھے ہوجائیں وزیرِاعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال کی تعمیر میں پانچ ارب روپے لگ چکے ہیں، مریضوں کا شاندار طریقے سے علاج کیا جا رہا ہے، اسپتال میں تمام سہولیات دیکھ کر خوشی ہے، اسپتال کا پہلا فیز آپریشنل ہو چکا ہے، پچھلی حکومت نے اس اسپتال کو بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا تھا۔
انہوں نے سابق چیف جسٹس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار نے پی کےایل آئی اسپتال پر ہونیوالےخرچ پراعتراضات اٹھائے، وہ کہتےتھے20ارب روپےغرق ہوگئے، 20ارب شہباز شریف نے کہاں لگائے، اگر 20ارب ضائع ہوگئے تھے تو یہ اسپتال کورونا کا سب سے بڑا سینٹر کیسے بن گیا، سیاسی بہتان کے لیے ثاقب نثار ہفتہ اتوار کو بھی عدالت لگاتے تھے، وہ پی کے ایل آئی میں اپنے بھائی کو لگوانا چاہتے تھے،
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے انصاف کےنام پرسیاست کی دکان چمکائی تھی، کوئی بھی حکومت آئےیاجائےصحت کےمنصوبوں کوروکانہیں چاہیے، عوامی خدمت کےمنصوبوں میں سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، ثاقب نثار جیس لوگوں کی نظربد نہ لگے شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئیں ملک کو قائد و اقبال کا پاکستان بنانے کےلیے اکٹھے ہوجائیں، اللہ کا نام لے کر آگے بڑھیں، غربت ،جہالت ،بے روزگاری اور بیماری کا خاتمہ کریں، عوامی خدمت کے میدان میں سیاست شجر ممنوعہ ہونی چاہیے، تعلیم و صحت میں سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔