آل پارٹیز کانفرنس میں شامل سیاسی جماعتوں کے قائدین کی چیف سیکرٹری بلوچستان سے مردم شماری کے حوالے سے ملاقات
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)آل پارٹیز کانفرنس میں شامل سیاسی جماعتوں کے قائدین نے گزشتہ روز چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے مردم شماری کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی۔ تحفظات اور خدشات دور کرنے کے حوالے چیف سیکرٹری کی صدارت میں باقاعدہ اجلاس زیر صدارت اجلاس سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس ضلع کوئٹہ کی نمائندہ وفد کے اراکین جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سرپرست اور ضلع کوئٹہ کے امیرمولانا عبدالرحمن رفیق صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد ضلعی جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور ضلع کوئٹہ کے میر غلام نبی مری پشتون خواہ میپ کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حضرت عمر اچکزئی ایڈوکیٹ کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان کمشنر محکمہ شماریات نوراحمد پرکانی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں اب تک خانہ شماری ومردم کیلئے ہونے والے اقدامات اور خانہ شماری ومردم شماری میں حائل مشکلات اور کوتاہیوں کی نشاندہی اور ان کی سدباب پر سیر حاصل گفتگو ہوئی انتظامیہ اور سیاسی جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کوئٹہ کے عوام نے غفلت لاپرواہی کا انتہائی مظاہرہ کرتے ہوئے اس اہم قومی فریضے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا دوسری جانب حکومت اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی خاطرخواہ رھنمائی اور عوام میں اس حوالے سے شعور پیدا کرنے اور عوام کو اس قومی فریضے میں حصہ لینے کے لئے آگاہی مہم نھیں چلائی جس کا نتیجہ یہ نکل آیا کہ کوئٹہ کی آبادی بڑھنے کی بجائے گھٹ گئی جو بہت بڑا المیہ ہے حالیہ خانہ شماری ومردم شماری میں کوئٹہ کے لاکھوں لوگ اس قومی فریضہ سے محروم ھوگئے کوئٹہ کے وسائل کم آبادی کے بنیاد پر ملیں گے اور اعداد وشمار سیذائد لاکھوں آبادی اس وسائل کواستعمال کرینگے۔ آل پارٹیز کے قائدین نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ توسیع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دن رات ایک کرکے مردم شماری کے عمل میں حصہ لیں۔ کیونکہ اس کوتاہی کا خمیازہ کوئٹہ کے عوام کو دیر تک بھگتنا پڑے گا سیاسی جماعتوں کے قائدین نے اجلاس میں پرزور مطالبہ کیا کہ عید کی چھٹیوں کے فورابعد مردم شماری کی مدت میں ایک ماہ کی مزید توسیع کی جائے تاکہ کوئٹہ میں مردم شماری حقیقی مردم شماری ھوجائے چیف سیکرٹری نے اس مطالبہ کو منظور کرانے کے لئے وفاقی حکومت سے پوری طورپر بات کرنے کی یقین دھانی کرائی اور سیاسی جماعتوں کی جانب کئی مقامات میں مردم شماری کی ٹیمیں نہ پہنچنے کی نشاندہی کرنے پر چیف سیکرٹری نے موقع پر احکامات جاری کئے اور افسران کی کمی کی شکایت پر بالفور مزید افسران کی تعیناتی کے احکامات بھی جاری کئے اور مردم شماری کی شفافیت کو یقینی بنانے اور رہ جانے والے علاقوں کی مردم شماری مک۔ل کرنے کے لئے انتظامیہ اور سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کی کوآرڈینیشن کمیٹی بھی بنائی گئی جو ھمہ وقت رابطے میں رہیں گے مردم شماری سمیت صوبائی دارالحکومت کے دیگر مسائل کی حل کیلئے عید کے فورا بعد سیاسی جماعتوں آور متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کا اجلاس بلانے کے احکامات بھی جاری کئے اجلاس کی اختتام پر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے چیف سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا۔