یو اے ای نژاد امریکی و پاکستانی معروف اداکارہ اور سپر ماڈل انتقال کر گئی
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نژاد امریکی و پاکستانی معروف اداکارہ اور سپر ماڈل سعیدہ امتیاز انتقال کر گئی ہیں۔اداکارہ سعیدہ امتیاز کی ٹیم نے ان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کے انتقال کی افسوس ناک خبر شیئر کی ہے۔ انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا ہے کہ سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔اداکارہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔ سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے یہ افسوس ناک خبر شیئر کی جا رہی ہے۔ 32 سالہ سعیدہ امتیاز فلم’قلفی‘، ’ریڈرم‘، ’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘، ’وجود‘، اور فلم ’کپتان‘ میں کام کر چکی ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’کپتان‘ میں کام کیا اور جمائما کا کردار نبھایا۔سعیدہ امتیاز کشمیری تھیں جن کی پیدائش متحدہ عرب امارات میں ہوئی، وہ یو اے ای سمیت امریکا میں بھی مقیم رہیں۔