گمبٹ ، ٹرک اور کار میں تصادم، خاتون جاں بحق 8 افراد زخمی

گمبٹ (ڈیلی گرین گوادر) خیر پور کی تحصیل گمبٹ سے تعلق رکھنے والے کار سواروں کا نوری آباد کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم ہوگیا، حادثے میں ایک خاتون جا ں بحق جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق نوری آباد کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم ہوا ہے، حادثے میں ایک خاتون جا ں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ گاڑی سامنے سے مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں مرد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، پولیس کےمطابق حادثے میں جاںبحق اور زخمیوں کا تعلق خیرپور کی تحصیل گمبٹ کے گاؤں محمد جمن جامڑو سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے