کچے کے ڈاکوچند لوگوں کے مجرم ہیں،زمان پارک کا ڈاکو لاکھوں لوگوں کا مجرم ہے: جاوید لطیف

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) فاقی وزیر میاں جاوید لطیف کاکہناہے کہ پی ٹی آئی کے جس گروپ کو عمران خان لیڈکریں گے اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ جاوید لطیف نے کہاکہ اب سب مانتے ہیں نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی،نوازشریف کو سازش کے تحت مائنس کیاگیا،آج پاکستان جس نہج پر ہے وہ سب کے سامنے ہے،کہاجارہا ہے ن لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے،ان کاکہناتھاکہ ایک شخص کی ذاتی خواہش پر الیکشن کرایا جا رہا ہے،پہلے الیکشن بھی نوازشریف کو انتخابات سے باہر رکھا گیا،اب بھی نوازشریف کو الیکشن سے باہر کیوں رکھا جارہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ کچے کے ڈاکوچند لوگوں کے مجرم ہیں،زمان پارک کا ڈاکو لاکھوں لوگوں کا مجرم ہے ، پی ٹی آئی کے جس گروپ کو عمران خان لیڈکریں گے اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے،پاکستان کو اس کی اناپرستی سے بہت نقصان پہنچاہے،پاکستان میں امن کیلئے عمران خان کے سہولت کاروں کو کٹہرے میں لانا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے