عدالتی تجاوز سے حکومتی امور کی انجام دہی میں رکاؤٹ پیدا ہو رہی ہے، میر عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجونے ا حکومتی امور میں عدالتوں کی بیجا مداخلت پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی تجاوز سے حکومتی امور کی انجام دہی میں رکاؤٹ پیدا ہو رہی ہے۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ اگر عدالتیں منتخب حکومتوں کے فیصلوں پر حکم امتناعی جاری کرتی رہیں تو بہتر ہے کہ وہ خود ہی حکومت سنبھال لیں عدالتی فیصلوں سے ترقیاتی و انتظامی بحران پیدا ہورہا ہے۔وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ بہتر ہے کہ عدالتیں اپنا آئینی کردار ادا کریں اور ہمیں بھی اپنا آئینی و قانونی کام کرنی دیں۔وزیراعلیٰ نے حکومتی فیصلوں پر حکم امتناعی سے پیدا صورتحال پر اعلیٰ سطحی طلب کرلیا ہے جس میں چیف سیکرٹری،سیکرٹری قانون سیکرٹری پراسیکیوشن ایڈوکیٹ جنرل او ر پراسیکیوٹر جنرل اجلاس میں شریک ہونگے۔