شہداء زہری کے دسویں برسی کو ملک بھر کی طرح خضدار میں بھی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
خضدار(ڈیلی گرین گواد)پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے زیراہتمام شہداء زہری کے دسوین برسی کی مناسبت سے خلق جھالاوان خضدار میں ایک تعزیتی ریفرنس ضلعی قائم مقام صدر قدیر احمد زہری کی زیرصدارت منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خاص پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما آغا شکیل احمد درانی میئر خضدار میر محمد آصف جمالدینی تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت مفتی ہدایت اللہ زہری نے حاصل کی نظامت کے فرائض ضلعی جنرل سیکر یٹری ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری نے انجام دی۔اس موقع پر شہداء زہری نوابزادہ بابا میر سکندر زہری شہید میر مہراللہ خان زہری شہید میر زیب جان زہری شہید کی ایصال ثواب کیلئے قران خوانی اور اجتماعی دعاء کی گئی تقریب میں سردار زادہ میر ظفراللہ خان ساسولی وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ سردار بلند خان غلامانی سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میرعبدالرزاق زہری میر ذاکر علی با جوئی میر عزیز محمد عمرانی سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد پیپلز پارٹی کے کارکنان سینئر رہنماء پیپلز یوتھ پیپلز لیبر بیرو پیپلز انجینئر فورم کے زمہ داران اور کا رکنان بڑی تعداد مین شریک ہوکر شہداء زہری اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری کے ساتھ اپنے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہداء زہری اور نواب ثناء اللہ خان زہری کے خاندان کے بے مثال قربانیون کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیاگیا۔رہنماؤں نے کہا کہ نوابزادہ شہید سکندر زہری نے اپنے پھول جیسی جوانی کو ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے قربان کردیاجب بھی بلوچ قوم پر کوئی مشکل وقت ایاہے تو نواب زہری اور انکے خاندان نے صف اول میں اکر قوم کو حوصلہ اورسہارادیاہے خضدار کا امن بھی شہداء زہری کی مرہون منت ہے۔ملک دشمن عناصر نے نواب ثناء اللہ خان زہری کو اپنے ناپاک مزموم عزائم کے راستہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتے تھے اسلئے دہشت گردوں نے یہ خونی کھیل کھیلاگیا سانحہ زہری کے دشمن کا نام و نشان مٹ چکا ہے لیکن شہداء زہری کا مشن اپنے آب و تاب سے جاری ہے اور قیامت تک جاری رہیگا،ہم رہبر بلوچ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی جرائت بہادری کو سلام پیش کرتے ہین جس نے باباسکندر زہری شھید پھول جیسا بیٹا کھودیا لیکن انکے عزائم میں کوئی لخزش پیدا نھی ہوئی اور دشمنوں کے بزدلانہ عزائم کے خلاف چٹان کی طرح ثابت قدم ہے۔تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما آغا شکیل احمد درانی ضلعی قا ئمقام صدر قدیر احمد زہری پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری پیپلز پارٹی قلات ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ماما عبدالرحیم خدرانی میئر خضدار میر محمد آصف جمالدینی سٹی صدر وڈپٹی میئر جمیل قادر زہری سردار زادہ میر عبدالقیوم ساسولی سردار عالم خان تمبرانی عید محمد ایڈوکیٹ پیپلز لیبر بیرو ضلع خضدار کے جنرل سیکریٹری مقبول احمد جام پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری رئیس سلال سوز گزگی منیر احمد قمبرانی حاجی عطاء اللہ موسیانی مفتی ھدایت اللہ زہری نے بھی خطاب کیا،تقریب کے آرگنائزر منتظم خلق جھالاوان محمود خان چنال اور میر زاھد احمد زہری تھے،تقریب میں باغبانہ توتک نال گریشہ اورناچ وڈھ فیروز آباد زیدی کرخ مولہ ساسول سٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے۔