حکومت بلوچستان کی 17 اپریل کوتنخواہیں دینے کے اعلان پر عمل نہ ہوسکا، بہت سے محکموں کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حکومت بلوچستان کی 17 اپریل کوتنخواہیں دینے کے اعلان پر عمل نہ ہوسکا، بہت سے محکموں کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں۔واضح رہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے عید الفطر کی آمد سے قبل 17اپریل کو تمام سرکاری ملازمین کوتنخواہیں دینے کانوٹیفکیشن جاری کیاگیاتھا تاہم 17اپریل کو مختلف محکموں کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں بینکوں کو اے جی آفس کی طرف سے چیک موصول نہ ہونے کی وجہ سے تنخواہیں تاخیر کاشکار ہوگئی ہیں۔