حکومتی نااہلی کی وجہ سے غریب عوام رمضان المبارک کے ثمرات وخوشیوں سے محروم رہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومتی نااہلی،ناکامی وبدعنوانی کی وجہ سے غریب عوام رمضان المبارک کے ثمرات وخوشیوں سے بھی محروم رہے جماعت اسلامی نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے رمضان المبارک میں غرباء ومساکین میں راشن تقسیم کیے اور افطاری دی۔جماعت اسلامی وعوام مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے ہرقربانی دیں گے مقتدرقوتیں مولانا کو قید کرنے عوام کے غم وغصے کا شکار ہورہے ہیں مجرموں قاتلوں عوام دشمنوں اور نجی جیلیں بنانے والے آزادجبکہ عوام کے حقوق مانگنے والے مولانا سے ضمانت کاقانونی حق چھین کر کے تین میں سے جرم بے گناہی میں قید کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام سے سوتیلی ماں کا سلوک مقتدرقوتوں کیساتھ صوبائی ومرکزی حکومت بھی کر رہے ہیں عوام نے بلوچستان کے جن قوتوں پر اعتماد کر کے اسمبلی بجھوادیا وہ بھی وہاں صر ف ذاتی مفادات کیلئے کام کررہے ہیں۔آج بھی ملک وعوام پر جومصیبت آئی صرف جماعت اسلامی نے دشمن کی سازشوں مصیبتوں کا مقابلہ کیا اسٹبلشمنٹ،عدلیہ اور سیاستوں کی لڑائی میں عوام کانقصان ہے ملک پر جب بھی پریشانی آئی عوام اورجماعت اسلامی نے قربانیاں دی ہیں۔لندن وبیرون ملک جائیدا داولاد بجھوانے والے عوام کے خیر خواہ نہیں۔حکومت کے سستا آٹا،سستا بازار سہولت بازار حکومتی آفیسرزانتظامیہ کو فائدہ پہنچا دیا مگر غریب عوام کو اس کا کوئی ثمر ات نہیں مل سکاکروڑوں کا سستا آٹاوراشن کا پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے لیکن عملی دنیا میں اس کوکوئی درک نہیں۔ناقص حکومتی انتظامات کی وجہ سے قومی سطح پر مفت وسستا آٹاتقسیم کرنے کے دوران بھگدڑ میں اب تک دودرجن افراد جان کی بازی ہارگیے اس کا ذمہ دار یقیناحکومت اورانتظامیہ ہے آٹے کی تقسیم کا کام اگر حکمران جماعت اسلامی الخدمت کے حوالے کرتے تو منظم اندازمیں ہر مستحق تک حق پہنچنے کیساتھ جانی نقصان وبدعنوان سے بچ جاتے۔لاکھوں کروڑوں انتظامی اخراجات وبدعنوانی کے باوجود حکومتی اقدامات لوٹ مار کے سواکچھ نہیں جماعت اسلامی اس ملک کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنائیگی عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کااسلامی حکومت قائم ہوجائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے