گزشتہ حکومت نے پنجاب کی عوام سے ن لیگ کی حمایت کا انتقام لیا ، شہباز شریف

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی کا سفر جو ہم نے شروع کیا تھا، اسے گزشتہ حکومت نے دانستہ طور پر روکا، گزشتہ حکومت نے پنجاب کی عوام سے مسلم لیگ ن کی حمایت کا انتقام لیا گیا، لاہور میں نئے منصوبے تو درکنار، ہمارے شروع کئے گئے منصوبوں کو تعطل کا شکار رکھا گیا اتوار کو لاہور میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے دورہ کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے 4 سال پنجاب کو ایک نا اہل اور کٹھ پتلی وزیرِاعلی کے سپرد کیا گیا۔

پنجاب کی ترقی پر توجہ کی بجائے وزارتِ اعلی کے منصب کو وفاق میں سیاسی جوڑ توڑ کیلئے استعمال کیا جاتا رہا، عوامی فلاحی منصوبے جو اب تک مکمل ہو کر لوگوں کی مشکلات میں کمی کرچکے ہوتے وزیرِاعظم کی زیر صدارت لاہور میں جاری عوامی سہولت کے ترقیاتی کاموں اور مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مشیرِ وزیراعظم احد خان چیمہ، نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی اور وفاقی و صوبائی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں امامیہ کالونی فلائی اوور کے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی، وزیراعظم نے منصوبے کو عوام کے استعمال کے لئے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی اجلاس کو گوجرانوالہ کے عوام کی سہولت کے لئے لاہور سیالکوٹ موٹر وے لنک روڈ کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب کو ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ کمیٹی آئندہ اجلاس میں اس منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کرے گی۔

دوسری جانب لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کی بریفنگ کے دوران وزیراعظم نے لیسکو کے سی ای او کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ بجلی کی عدم فراہمی پر لیسکو سی ای او کیخلاف ایکشن لیا گیا۔ شہباز شریف نے زیر تعمیر لاہور برج سائٹ کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے