وزیر اعلیٰ بلوچستان کا وڈھ قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہو نے پر افسوس کا اظہار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وڈھ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں پانچ زیر تربیت پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہو نے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ المناک حادثہ میں قیمتی جانی ضیاع پر انتہائی افسوس ہوا سوگوار خاندانوں سے تعزیت ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور محکمہ صحت کو فوری امدادی سرگرمیوں اور زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے و زیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت اور سوگوار وں کو صبر جمیل عطا کرے وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔وزیراعلیٰ کا مزید کہنا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر حادثات میں اضافہ اور قیمتی جانوں کا ضیاع باعث تشویش ہے حادثات کی روک تھام دورویہ شاہراہ کے منصوبے کی تکمیل سے ہی ممکن ہے وزیراعظم محمد شریف سے درخواست ہے کہ شاہراہ کو دو رویہ بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد تیز کر کے اسسے جلد مکمل کیا جائے وزیراعلیٰ نے موٹر وے پولیس اور انتظامیہ کو حادثات کی روک تھام کے لئے موثر سٹریٹیجی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے