نوجوان ملک و قوم کا اثاثہ ہے انہیں مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے محکمہ کھیل تمام تر وسائل بروئے کار لارہا ہے ، دْرا بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈائریکٹر جنرل کھیل دْرا بلوچ نے کہا ہے کہ نوجوان ملک و قوم کا اثاثہ ہے انہیں مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے محکمہ کھیل تمام تر وسائل بروئے کار لارہا ہے اس ضمن میں رمضان المبارک سپورٹس کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں میں مثبت سوچ فروغ پاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام رمضان المبارک سپورٹس فیسٹیول میں باسکٹ بال چیمپئن شپ کے اختتام پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ کوئٹہ سید رضا علی، شیر محمد ترین، سہیل احمد خان و دیگر نے شرکت کی ڈائریکٹر جنرل کھیل نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سپورٹس منعقد کرنے کا مقصد وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے وژن تحت نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے پلٹ فارم مہیا کرنا ہے، سپورٹس کی ترقی اور فروغ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھاتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ 34ویں نیشنل گیمز سے قبل کھلاڑیوں کو رمضان المبارک سپورٹس فیسٹیول میں تیاری کرنے کا موقع ملا ہے کھلاڑی نیشنل گیمز میں اچھی کارکردگی دیکھانے کیلئے اپنی تیاری جاری رکھیں قبل ازیں باسکٹ بال چیمپئن شپ کا سنسنی خیز فائنل میچ کھیلا گیا جس میں سیکرٹری سپورٹس الیون نے ڈی جی سپورٹس الیون کو 49 کے مقابلے میں 50 پوائنٹس سے شکست دی میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے واضح رہے کہ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کی جانب سے رمضان المبارک سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں ٹیپ بال کرکٹ، ہاکی، کیرم بورڈ سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے جاری ہے جن میں خود سیکرٹری کھیل محمد اسحاق جمالی اور ڈائریکٹر جنرل کھیل دْرا بلوچ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلیے شرکت کرتے رہیں ہیں جبکہ سپورٹس فیسٹیول کے مقابلے 18 اپریل تک جاری رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے