ماما عبد السلا م بلوچ نے آخری دم تک اپنے اصولوں موقف نظریا تی اور فکر ی جہد سے وابستہ ہو کر مستقل مزاجی کے ساتھ مقابلہ کیا ، مو سیٰ بلو چ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان نیشنل پارٹی کے مر کزی لیبر سیکر ٹری مو سیٰ بلو چ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری نے گزشتہ روز جھلم کا ریز جیو میں جا کر بی این پی کے با نی و دیرینہ ساتھی معروف و ممتاز مزور رہنماء،پاکستان ور کرز فیڈ ریشن کے مر کزی چیئر مین، ایگریکلچر و رکر یونین کے سابق مرکزی صدر اور آل رکشہ یونین کے صدر ماما عبد السلا م بلوچ کے انتقال پر انکے گھر جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت اور گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پرانہوں نے محنت کشوں کی حقوق کی خاطر ماما عبد السلام بلو چ کی نا قابل فراموش جد وجہد اور قر بانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ ماما عبد السلا م بلوچ نے اپنی زند گی محنت کشوں مظلوم طبقات محکمو م اقوام بلخصوص بلوچ عوام کی وسب شدہ قومی حقوق کی جمہوری جدو جہد کے لئے وقف کر تے ہوئے ہر قسم کی قر با نی دینے سے دریغ نہیں کیا۔آخری دم تک اپنے اصولوں موقف نظریا تی اور فکر ی جہد سے وابستہ ہو کر تمام حالات اور واقعات کا خندہ پیشانی ثابت قدمی مستقل مزاجی کے ساتھ مقابلہ کیا اور اپنے غیر متزلزل سوج و فکر کی بدولت محنت کشوں کی تحریک کو آگے بڑھا نے کی جدو جہد میں صفہ اول رہنماء کا کر دار ادا کیا اور اسکے پاداش میں طرح طرح کی اذیتیں قید و بند اور دیگر مسائل اور مشکلات کا نہایت ہی جوان مر دی جرت اور ہمت کے ساتھ مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ماما عبد السلام بلو چ ایک مخلص نظریا تی سیا سی مزور رہنماء تھے جنہوں نے ہمیشہ علاقے کی فلاح وبہبود تر قی و خوشحالی امن بھائی چار گی اتحاد و اتفاق بلا رنگ ونسل لوگوں کی خدمت میں مصروف عمل تھے۔ مر حوم رہنماء کے انتقال سے محنت کش اور محکم قومیں ایک مخلص رہنماء سے محروم ہو گئی ہے جس کی کمی کو پورا کر نے میں صدیاں درکا ر ہو ں گی۔ ماما عبد السلام بلوچ کی فکر و خیال نظریا تی جد وجہد محنت کشوں کے نظریا تی اور قوم وطن دوست تر قی پسند سوچ سے وابستہ سیا سی کار کنوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں اور انکی مشن کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے قوم وطن دوست حلقوں اور محنت کشوں کے کارکنوں کو مشکل اور کٹھن حالات اور واقعات کا مقابلہ کر تے ہوئے موجودہ آمیرانہ نظام کے خاتمے سماجی انصاف کے اصول قومی نا برابری ظلم وجبر اور استحصال سے محنت کشوں اور محکمو م قوموں کو نجا ت دلانے کے لئے کسی قسم کی قر با نی دینے سے دریغ نہیں کر نا ہوگا۔آخر میں انہوں نے لوا حقین سے تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا کر تے ہیں کہ وہ مرحوم ماما سلام بلو چ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء اور پسماندگان کو صبر جمیل کی تو فیق عطاء فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے