حب ندی میں ڈوب کر دو نوجوان جاں بحق
حب(ڈیلی گرین گوادر)حب ندی میں ڈوب کر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح حب ندی میں ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی شناخت 17 سالہ انس اور 16 سالہ مزمل کے نام سے ہوئی ہے۔ڈوبنے والے دو نوجوانوں کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری کے عثمان آباد سے تھا ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو حب کے گورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔