تمباکو نوشی پاکستان سمیت دنیا بھر میں اموات کی ایک بڑی وجہ

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) تمباکو نوشی پاکستان سمیت دنیا بھر میں اموات کی ایک بڑی وجہ ہے، صحت عامہ کے ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہر سال دو لاکھ سے زائد افراد تمباکو نوشی سے پیدا بیماریوں سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

تعلیمی محققین، صحت عامہ اور ترقیاتی پیشہ ور افراد کے ایک نیٹ ورک کیپیٹل کالنگ کا کہنا ہے کہ کم از کم 35 ملین بالغ افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے موت کے جال میں پھنس جاتے ہیں، پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں سگریٹ پر ٹیکس کی شرح سب سے کم ہے لیکن حالیہ تمباکو پر ٹیکس نافذ کرنے کے حکومت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔

ڈاکٹر حسن شہزاد کا کہنا ہے کہ امیروں کیلئے سگریٹ صرف صحت کیلئے خطرہ ہے لیکن غریبوں کیلئے یہ معاشی چیلنج ہے کیونکہ تمباکو پر خرچ ہونے والی رقم کھانے پینے کی اشیاء خریدنے کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے، تمباکو نوشی ترک کرنے سے 70 فیصد تک کی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے