بھارت: الٰہ آباد میں عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف احمد کا پولیس کسٹڈی کے دوران قتل کردیا گیا

بھارت میں مسلح افراد نے مسلمان ممبر قانون ساز اسمبلی اور ان کے بھائی کو پولیس حراست میں قتل کردیا، آل انڈیامجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ایم ایل اے عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کا پولیس کی حراست کے دوران مسلح افراد کے ہاتھوں قتل اور قانون کی دھجیاں اڑانے والا یہ واقعہ ریاست اترپردیش میں دن دیہاڑے پیش آیا۔قتل کے مقدمے میں ایم ایل اے عتیق اور دیگر دو افراد کوعمر قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ اشرف کو مقدمے سے بری کردیا گیا تھا۔دونوں بھائیوں کو پولیس حراست میں میڈیکل چیک اپ کیلئے اسپتال لائے جانے کے بعد واپسی پرمیڈیا سے گفتگو کے دوران گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
ایک روز قبل ہی ایم ایل اے عتیق کے بیٹے کو بھی ایک مبینہ مقابلے میں قتل کیا گیا تھا۔ عتیق اور ان کے بھائی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ ہتھکڑی لگے بھائیوں کا قتل اور ہندو انتہا پسندی پر مبنی نعرے ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ کی امن وامان کے قیام میں ناکامی کا بڑا ثبوت ہیں۔  دو دن پہلے ہی عتیق کے بیٹے کا یوپی پولیس نے انکاؤنٹر کیا تھا 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے