پنجاب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ بزنس ایڈمنسٹریشن میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں کا انکشاف،انکوائری شروع
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) محکمہ اینٹی کرپشن نے پنجاب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں کے انکشاف پرانکوائری شروع کر دی اینٹی کرپشن نے رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی ، ڈائریکٹر آئی بی اے اور ایڈیشنل رجسٹرارسے ریکارڈ منگوا لیا۔ذرائع کے مطابق پروفیسرڈاکٹر ثانیہ زاہرہ ملک سمیت دیگر کی تعیناتی قوائد ضوابط کے برعکس کی گئی۔پروفیسر ڈاکٹر ثانیہ زاہرہ ملک و دیگر کی تعیناتی کا ریکارڈ 26 اپریل تک طلب کرلیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ آئی بی اے میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں سے دیگر پروفیسرز مایوسی کا شکار ہیں،اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ بھی فیصلہ دے چکی ہے،خلاف ضابطہ تعینات ہونے والے پروفیسرزکے خلاف کارروائی کرکے موصول شدہ تنخواہیں واپس لی جائیں