مالی سال 2025 تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، مہنگائی بڑھنے کاخدشہ ،عالمی بینک
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پاکستانی معیشت کو چیلنجز کاسامنا،عالمی بینک نے مالی سال 2025 تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، مہنگائی، ادائیگیوں کا بوجھ بڑھنے کے خدشے کا اظہار کر دیا۔ عالمی بینک نے پاکستان اکنامک ڈویلپمنٹ آؤٹ لُک اینڈ رسک رپورٹ جاری کر دی پاکستان اکنامک ڈویلپمنٹ آؤٹ لُک اینڈ رسک رپورٹ کے مطابق 2025 تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ کر جی ڈی پی کا 2.2 فیصد تک پہنچ جائے گا ، آئی ایم ایف سمیت چین کے کمرشل بینکوں کا قرض، بانڈز کی ادائیگیاں کرنا ہوں گی،گروتھ ریٹ اور مہنگائی زیادہ رہنے کے باعث خط غربت میں کمی نہیں ہو سکے گی۔
رپورٹ میں سیلز ٹیکس میں ہم آہنگی اور اِنکم ٹیکس اصلاحات ناگزیر قرار دی گئی ۔عالمی بینک رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سامنا ہے،استحکام کیلئے معاشی ٹیم کو اکنامک ریفامز سٹریٹجی پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے،موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث بھی ملکی معیشت کو چیلنجز کا سامنا ہے ۔