دنیا بھر میں آج خون کی بیماری ہیموفیلیا سے آگاہی کا دن منایا جا رہا

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خون کی بیماری ہیموفیلیا سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد لوگوں میں اس بیماری کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہےہیموفیلیا ایک موروثی بیماری ہے جو والدین سے بچوں میں منتقل ہوتی ہے اس کی علامات میں جسم پر نشان پڑنا، زخم آنے کی صورت میں خون کا نہ رکنا اور جوڑوں کا سوجھ جانا شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس خطرناک بیماری کا علاج بہترین تشخیص کے بغیر ممکن نہیں، ہیموفیلیا کا واحد حل پروٹین فیکٹر کے انجیکشن ہیں، بیماری کی شدت کے باعث مریض کے جسم سے کسی حادثے کے بغیر بھی خون نکل سکتا ہے۔

مریض کو ایک ماہ میں بارہ انجیکشن لگائے جاتے ہیں اور ایک کی قیمت دس سے 12 ہزار ہے۔ موروثی بیماری خون میں پروٹین فیکٹر نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے ۔محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں دس ہزار کے قریب افراد ہیموفیلیا کا شکار ہیں تاہم مستند معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ مردوں کی نسبت خواتین میں یہ بیماری زیادہ پائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے