حالیہ بارشوں سے متاثرہ ہیروک پُل کی تعمیر کے بعد ٹرین سروس کی بحالی کا باقاعدہ افتتاح

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے حالیہ موسلادار بارشوں سے متاثرہ ہیروک پُل کی تعمیر کے بعد ٹرین سروس کی بحالی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ٹرین سروس کی بحالی کے افتتاح کے موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمٰن اور ڈی ایس ریلوے فرید احمد بھی موجود تھے۔

پچھلے سال 2022 اگست کے مہینے میں بولان میں ہیروک پل کو مون سون کے سیلاب سے نقصان پہنچا تھا آٹھ مہینوں کی بندش کے بعد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس کی بحالی سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ٹرین سروس کی باقاعدہ بحالی سے اس دفعہ عیدالفطر کے موقع پر اسپیشل عید ٹرین بھی کوئٹہ سے روانہ ہوگی آج بھی ٹرین کا سفر سب سے سستا اور آرام دہ سفر ہے. ٹرین سروس کی بحالی سے صوبے بھر کے عوام کیلئے محفوظ سفری سہولیات میسر آجائیں گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے