آصف زرداری چاہتا ہے شہباز شریف نااہل ہو جائے اور بلو رانی کا راستہ کلیئر ، شیخ رشید

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) شیخ رشید نے کہا ہے کہ اکیسوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں،آصف زرداری چاہتا ہے شہباز شریف نااہل ہو جائے اور بلو رانی کا راستہ کلیئر ہو۔سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئین اور قانون کی جنگ لڑ رہاہے،عدلیہ جیتےگی کیونکہ قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے،آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان عوام کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کہتاہے عمران خان مقبول لیڈر نہیں، مگر خود بیکری لیڈرہیں۔

شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ خوف کس چیز کا ہے انتخابات کروائیں، ایک سال سے کشکول لیکر پھر رہے ہیں، عدلیہ دانشمندی سے کام کررہی ہے، وہ جیتے گی، یہ اپنے کیسز ختم کروانے پاکستان آئے ہیں ،نیب قانون میں ترمیم ابھی ان کے گلے میں لٹکی ہوئی ہے، قوم عدلیہ کے پیچھے کھڑی ہے اور انھیں جمہوریت کا ضامن سمجھتی ہے ،عدلیہ پر جال پھینکنے کی کوشش کی گئی تو قوم سڑکوں پر ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے