گورنر بلوچستان کا سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ، قندہاری بازار بم دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ میں گزشتہ روز قندہاری بازار اور کچلاغ کے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ اس موقع انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق بھی گورنر بلوچستان کے ہمراہ تھے۔گورنر بلوچستان فرداً فرداً ہر زخمی کے پاس گئے اور ان سے خیریت دریافت کی۔انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجہ کی طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور موقع پر موجود ڈاکٹر حضرات کی بروقت اقدامات لائق تحسین قرار دیاگورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے