کوئٹہ، ایف آئی ائے سائبر کرائم کی کاروائی کمسن بچیوں کو جنسی طور پر ہراساں کر نے والا ملزم گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں ایف آئی ائے سائبر کرائم کی کاروائی کمسن بچیوں کو جنسی طور پر ہراساں کر نے والا ملزم گرفتار۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جمعہ کوایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے کمسن بچیوں کو جنسی طور پر ہراساں کر نے والے ملزم کو جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کوئٹہ سے گرفتار کر کے موبائل قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم متاثرہ بچیوں کو کال کر کے موبائل ہیکنگ کے نام پر دھمکاتے ہوئے نازیبا تصاویر کا مطالبہ کر تا،ملزم قابل اعتراض مواد کے حوالے اورمتاثرہ بچیوں کو ملاقات کے لئے بھی بلیک میل کرتا رہا۔ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے