نواب ثناء اللہ خان زہری سے نومنتخب چیئرمین قلات نوابزادہ میر شعیب احمد زہری اور سردار شکیل احمد دہوار کی ملاقات
کراچی(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے جھالاوان ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی کونسل کے رکن سردار شکیل احمد دہہوار ٹاؤن کمیٹی قلات کے نومنتخب چیئرمین نوابزادہ میر شعیب احمد زہری سردار زادہ نعیم دہہوار نوابزادہ میر احمد نواز زہری میر سدیس زہری ودیگر نے ملاقات کی پارٹی امور قلات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی اور مستقبل کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے قلات میں حالیہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی شاندار کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نومنتخب چیئرمین نوابزادہ میر شعیب احمد زہری بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد دی سردار شکیل احمد دہہوار اور پوری پارٹی کو قلات کی سیاسی میدان میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کی کارکردہ گی کو سراہا۔اس موقع پر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پارٹی رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قلات کے عوام نے جس انداز سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کرکے انہے کامیاب کیا ہے ایک بہت بڑی تبدیلی ہے قلات کے عوام نے استحصالی قوتوں کی سیاست کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت کا نام ہے امید ہے کہ نو منتخب بلدیاتی نمائندے عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے کلیدی کردار ادا کریں گے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میر عبدالنبی زہری عبدالخالق زہری بھی موجود تھے۔