میر محمد آصف جمالدینی کی ایس ایس پی خضدار فہد خان کھوسہ سے ملاقات، امن و امان سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
خضدار(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و میئر میونسپل کارپوریشن خضدار میر محمد آصف جمالدینی نے ایس ایس پی خضدار فہد خان کھوسہ سے ان کے آفس میں ملاقات کیا، ملاقات میں امن و امان، حالیہ بدامنی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میر محمد آصف جمالدینی نے فہد خان کھوسہ کو خضدار تعیناتی پر مبارک باد دی اور کہا کہ ہماری طرف سے پولیس اور دیگر فورسز کو بھر پور تعاون اور حمایت حاصل ہوگی پولیس کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں حالیہ بدامنی کے واقعات میں پولیس جوانوں کی شہادت افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عوام کے جان مال و کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے اس سلسلے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر عید کے بعد ایک اہم اجلاس بلائیں گے تاکہ خضدار میں امن و امان کی فضاء ہمیشہ برقرار رہے اور عوام کی جان و مال محفوظ رہے۔